کورونا زدگان ایک لاکھ 93 ہزار، 3903 جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا نے مزید 148 مریضوں کی جان لے لی، جس کے بعد اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار 835 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 71 ہزار 976 ٹیسٹ کیے جاچکے۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 44 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 ہوگئی، جن میں سے 81 ہزار 307 مریض صحت یاب ہوچکے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 74 ہزار70، پنجاب میں 71 ہزار 191، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 887، بلوچستان میں 9 ہزار 817، اسلام آباد میں 11 ہزار 710، آزادکشمیر میں 930 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 365 ہے۔
کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 602 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ سندھ میں ایک ہزار 161، خیبر پختونخوا میں 869، اسلام آباد میں 115، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 25 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے۔

Covid19Pakistan