آسٹریلوی سینیٹ کی پہلی باحجاب رکن کا تعلق کس ملک سے ہے؟

سڈنی: آسٹریلیا میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی ممبر منتخب ہونے والی فاطمہ پیمان پہلی باحجاب رکن بن گئیں اور ان کا تعلق افغانستان سے ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان نژاد 27 سالہ فاطمہ پیمان مغربی آسٹریلیا سے سینیٹ کی رکن منتخب ہوئی ہیں، وہ آسٹریلوی پارلیمنٹ میں پہنچنے والی پہلی باحجاب خاتون ہیں۔
افغان نژاد آسٹریلوی سینیٹر فاطمہ پیمان نے کہا کہ میں اس نئی ذمے داری کے لیے منتخب ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ تارکین وطن، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور شدت پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گی۔
دھیان رہے کہ نائن الیون کے بعد جب امریکا افغانستان پر حملہ آور ہوا تھا تو اس کے نتیجے میں فاطمہ پیمان کے گھرانے نے آسٹریلیا ہجرت کی تھی۔اُس وقت فاطمہ پیمان 8 سال کی عمر میں والدہ اور 3 بہن بھائیوں کے ساتھ بحیثیت تارکین وطن آسٹریلیا پہنچی تھیں اور وہیں تعلیم حاصل کی۔ بعد میں سیاسی جماعت لیبر پارٹی کا حصہ بنیں۔
فاطمہ پیمان کے سینیٹر بننے پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البینس اور نائب وزیر اعظم پیٹرک گورمین نے اظہار مسرت کیا ہے۔

9/11Afghan RefugeeAmericaAttack on AfghanistanAustralian SenateFatima PaymanFirst Hijab Wearing Member