امریکا اور عالمی ادارۂ صحت کی راہیں جدا ہونے لگیں!

واشنگٹن: امریکا نے اقوامِ متحدہ اور کانگریس کو عالمی ادارۂ صحت سے دستبرداری کا نوٹس دے دیا۔ صدر ٹرمپ کہہ چکے کہ عالمی ادارۂ صحت چین کے زیرِ اثر ہے۔

کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے رکن نے کہا، اس سے امریکی بیمار اور امریکا تنہا رہ جائے گا۔ ڈبلیو ایچ او کو امریکا ہی سب سے زیادہ فنڈ مہیا کرتا ہے۔
امریکا اور عالمی ادارے صحت کی راہیں جدا ہونے لگیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے تصدیق کی کہ امریکا نے عالمی ادارۂ صحت کو اپنی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے جس کا اطلاق 6 جولائی 2021 سے ہوگا۔

AmericaWHO