ٹی ٹی پی پاکستان سے امن مذاکرات پر توجہ دے: افغان طالبان

کابل: افغان طالبان کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات پر توجہ دے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہماری تحریک کا حصہ نہیں تھی اور کالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی حکومت کے ساتھ امن قائم کرنے پر توجہ دیں۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو اسلامی امارات افغانستان کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم افغانستان میں طالبان کی حکومت نے اس کی تردید کی ہے۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک تنظیم کے طور پر اسلامی امارات افغانستان کا حصہ نہیں اور ہمارے اہداف ایک جیسے نہیں۔ ہم کالعدم ٹی ٹی پی کو مشورہ دیں گے کہ وہ اپنے ملک میں امن اور استحکام پر توجہ دیں۔ یہ بہت اہم ہے تاکہ خطے اور پاکستان میں دشمنوں کی مداخلت کے کسی بھی امکان کو ختم کر سکیں۔

Afghan GovtAfghan Taliban spokepersonPakistanTTPZabiullah mujahid