اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا بحران سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں تازہ ترین صورت حال اور حکومتی اقدامات زیر بحث آئے۔
این سی او سی نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 878 ٹیسٹس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیسٹ صلاحیت میں مزید اضافے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی منصوبہ بندی کی۔
اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے اب تک 8 ملین سے زائد مستحقین میں 100 ارب تقسیم کیے جاچگے ہیں۔
اس دوران رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اجتماعات، جمعتہ الوادع اور نماز عید کے دوران بازاروں اور صنعتوں کے ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
حکومت قلیل مدت میں پسے ہوئے اور محروم طبقات تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے مالی امداد گھروں کی دہلیز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی۔