اسلام آباد: 24 گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے 7 ہزار سے زائد واقعات ریکارڈ کئے گئے کارروائی کرتے ہوئے 709سے زائد مارکیٹیں، دکانیں اور 2 صنعتی یونٹس کو سیل کردیا گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق 24 گھنٹےمیں ملک بھر میں ایس او پیز کی 7472 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، جس کے نتیجے میں 709سےزائد مارکیٹیں، دکانیں اور 2 صنعتی یونٹس کو سیل کردیا گیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1516 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی عائد کیے۔ پنجاب میں ایس او پیز کی 2368 خلاف ورزیوں پر 363 مارکیٹ و دکانیں، ایک صنعتی یونٹ کو جرمانہ اور 973 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے۔
آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 532 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں ، جس پر 57 مارکیٹ ودکانیں، سیل اور 263 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں 193 خلاف ورزیوں پر 60 مارکیٹ و دکانیں سیل کردی گئی اور 32 ٹرانسپورٹرزکوجرمانے کئے۔
بلوچستان میں ایس او پیز کی 892 اور خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 4019 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بلوچستان میں 81 مارکیٹ و دکانیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 212 مارکیٹ و دکانیں سیل کی گئی اور 102 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی کئے۔