اپر کرم کے اسکول میں فائرنگ سے 7 اساتذہ جاں بحق

اپر کرم: اپر کرم کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے افسوس واقعے میں 7 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ اسکول کے اسٹاف روم میں کی، فائرنگ کے واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچرامتحانی ڈیوٹی پر تھے۔ اس سے قبل آج پارہ چنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک ٹیچر کو قتل کیا گیا تھا۔ چلتی گاڑی پرفائرنگ کرکے قتل کیے گئے استاد کا تعلق بھی تری مینگل ہائی اسکول سے تھا۔ ٹیچر محمد شریف کو شلوزان روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
ٹیچرز کو قتل کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جاں بحق ٹیچرز کی لاشیں پارہ چنار اسپتال لائی جارہی ہیں۔
8 اساتذہ کے قتل کے بعد کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
صدر مملکت نے اپر کرم اور پارہ چنار میں 8 اساتذہ کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ علم دشمنوں کی جانب سے اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے، امید ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

 

Gun FireSeven Teachers KilledUpper Karam