پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسند قوتوں کا متحد ہونامحترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر عمل کرنے اور آگے بڑھنے پی ڈی ایم وجود میں آ چکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش بھٹو کے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر طلوع ہوگا۔اپنے بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ قومی بیانیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے خون کا نذرانہ دینے والوں کے وارث بلاول بھٹو ہیں۔