نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 738 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،جبکہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 36 مریض ہلاک ہوئے، تفصِلات کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 561 ہو گئی ہے، جب کہ 1 ہزار 517 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 562 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 868 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 542 ہوگئی۔خیال رہے کہ کورونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 909 ٹیسٹ کیےگئے،