پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 150 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 اموات کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 179 ہوگئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 47، راولپنڈی میں 23 اور گوجرانوالہ میں 20 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گجرات میں 9، ملتان اور سیالکوٹ میں 7، 7، فیصل آباد میں 4، چکوال، منڈی بہاؤ الدین، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولنگر میں 3، 3 کیسز سامنے آئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 8 لاکھ 11 سو 98 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 389 ہوچکی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔