24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 539 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 4 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 20 ہوچکی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 831 ہے جبکہ کورونا وائرس کے 2 لاکھ 89 ہزار 806 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28 ہزار 823 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 29 لاکھ 68 ہزار 613 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔