پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے لگی نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار637 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہوگئی۔جبکہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار834 ، پنجاب ایک لاکھ7 ہزار329 ، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار843، بلوچستان میں 16 ہزار152 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار378 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار830 کیسز سامنے آئے ہیں۔