گلوکار علی ظفر نے بھی لاک ڈاؤن کی حمایت کردی

کراچی:معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایک سنجیدہ مسلہ ہے ہمیں لوگ ڈاؤن پر غور کرنا چاہئے،علی ظفر نے کہا کہ حکومت کو عوام کے لیے اسٹریٹیجی بنانی چاہئے، کچھ دن پہلے کرونا وائرس سے متعلق ایک گانا بنایا ہے کو کورونا جس کا مقصد ہلکے انداز میں لوگوں کو آگاہی دینا تھا اور اپنے طور پر آگاہی میں حصہ ڈالنا تھا
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو لوگ سنجیدہ نہیں لے رہے جس پر حیران و پریشان ہوں، کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، میری رائے ہے کہ کل سے نہیں آج سے ہی لاک ڈاؤن کردینا چاہئے۔گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ ملک میں 10 دن کے لیے لاک ڈاؤن کرنا چاہئے، اٹلی میں بھی سنجیدگی نہیں دکھائی گئی تھی جس کا نقصان دیکھ لیں۔

علی ظفرکورونا وائرس