کورونا بحران: کاروبار میں مندی، ڈالر 162 روپے کا ہوگیا

کراچی: کورونا بحران کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قدر 162 روپے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا نے عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔
پاکستان میں بھی اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ آج روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔
خیال رہے کہ اب تک پاکستان میں پاکستان میں اس مہلک وائرس سے سات ہلاکتیں ہوچکی ہیں، جب کہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اس باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد کاروبار روک دیا گیا، 100 انڈیکس میں 1270 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔