کورونا بحران: اوزون کی سطح میں بڑی تبدیلی

نیویارک: جہاں کورونا بحران نے پوری دنیا کو بدل دیا، وہیں اوزون کی سطح میں بھی بڑی تبدیلی رونما ہونا شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے صنعتی سرگرمیاں بند ہونے کے اوزون کی تہہ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
ماہرین ماحولیات کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد سے اوزون کی تہہ میں بنا شگاف خود بہ خود بھرنا شروع ہوگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس پھیلانے والی لاکھوں فیکٹریاں بند اور ٹریفک میں پچاس فی صد کمی کے بعد زمین کو اپنا سانس بحال کرنے کا موقع ملا ہے، جس کی وجہ سے اوزون کی تہہ میں پڑنے والا شگاف خود بہ خود بھر رہا ہے۔
ماہرین نے “مونٹریال پروٹوکول” کو اوزون کی تہہ کی بحالی کا نتیجہ قرار دیا ہے، ایک تصور کے تحت اوزون کو نقصان پہنچانے والی زہریلی گیسز کے کم استعمال کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔