کورونا متاثرین کی تعداد 106 ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کیسز بڑھنے کا خدشہ

کراچی:سندھ میں کرونا وائرس کے مزید کیسز کے بعد اس مرض میں مبتلا شہریوں کی تعداد 106 سے بڑھ چکی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کیسز بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 12 افراد متاثر ہو چکے۔ تفتان سے سکھر آنے والے 11 زائرین میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کراچی سے بھی کرونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا ۔ متاثرہ شخص سعودی عرب سے آنے والی خاتون کا رشتہ دار ہے۔

حالیہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 88 جبکہ ملک بھر میں 100 سے زائد ہوچکی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق اس وقت کراچی میں 27 جبکہ پورے سندھ میں کرونا وائرس سے 61 شہری متاثر ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز الارمنگ نہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی تفتان سے سکھر آنے والے 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ سندھ حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔