کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات بڑھنے لگے۔

کراچی : تحریک انصاف کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید،کراچی کے علاقے قیوم آباد میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے سات سالہ بچہ آیان زخمی ہوا جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بچے کی عیادت کے لیے گزشتہ شب جناح ہسپتال پہنچے۔ رکن سندھ اسمبلی نے جناح ہسپتال انتظامیہ سے بچے کی حالت سے متعلق تفصیلات معلوم کیں اور اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات معمول بن گئے ہیں ۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا، قیوم آباد سمیت علاقوں میں کتوں کی بے تحاشہ تعداد میں اضافہ ہورہا ہے سندھ حکومت کی کتا مار مہم انسان مار مہم میں تبدیل ہوگئی ہے سندھ حکومت نے اینٹی ریبیز ویکسین کا بھی بندوبست نہیں کیا کروڑوں روپے کتا مار مہم پر خرچ کیے گئے مگر کتوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی
پراجہ اظہر نے مزید کہا کہ یپلز پارٹی کے وزراء بیان جاری کرنے میں جلد بازی کرتے ہیں اب کیوں خاموش ہیں کب تک ہم اپنے بچوں کو کتوں سے کٹواتے رہیں۔