میں فطرت ہوں: جولیا رابرٹس کا جھنجھوڑ دینے والا پیغام

واشنگٹن: ہالی وڈ کی ممتاز اداکارہ کی فطرت کا پیغام بیان کرتی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کی آواز میں سن دو ہزار چودہ میں سامنے آنے والی ویڈیو نے کورونا بحران کے بعد کروڑوں افراد کے دل موہ لیے۔ ویڈیو پھر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں اداکارہ فطرت کے پیغام کو الفاظ کا جامہ پہنایا ہے۔
اس منفرد پیغام کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کچھ لوگ مجھے فطرت یا قدرت کہتے ہیں،
اور کچھ mother nature۔
میں ساڑھے چار ارب سال سے یہاں ہوں
یعنی میرا وجود آپ سے بائیس ہزار, پانچ سو گنا زیادہ قدیم ہے
الغرض مجھے نوع انسان کی ضرورت نہیں،
مگر انسان کو میری ضرورت ہے
ہاں، آپ کے مستقبل کا دارومدار مجھ پر ہے
جب میں پنپتی ہوں، تو آپ پھلتے پھولتے ہیں
اور جب میں لڑکھڑاتی ہوں،
تو آپ لڑکھڑاتے ہیں یا اس سے بدتر سے دوچار ہوجاتے ہیں
مگر میں تو یہاں زمانوں سے ہوں
اے نوع انسانی، میں نے تجھ سے طاقتور انواع کی بھوک مٹائی
اور تجھ سے عظیم نسلوں کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا
میرے سمندر، میری مٹی، میرے بہتے دھارے، میرے جنگل
وہ سب تمہارے ہوسکتے ہیں، یا تمہیں ٹھکرا سکتے ہیں
اور تو چاہے کسی طرح بھی اپنا ہر دن گزارے،
میرا احترام کرتے ہوئے یا میرے مخالف جاتے ہوئے،
مجھے فرق نہیں پڑتا
تمہارے فیصلے اور اقدامات
میرے نہیں، تمہارے مستقبل کا تعین کریں گے
میں تو فطرت ہوں
میرا سفر تو جاری رہے گا
میں ارتقا کے لئے تیار ہوں
مگر کیا تم تیار ہو ؟”

یاد رکھیں،قدرت کو انسانوں کی ضرورت نہیں
انسانوں کو قدرت کی ضرورت ہے

مترجم: ڈاکٹر عمیر ہارون

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔