مجھے بولی وڈ جانے کی ضرورت نہیں ، مہوش حیات

کراچی: پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔میں یہیں کام کرکے بہت عزت اور شہرت پاچکی ہوں۔
ان خیالات کا اظہار تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ اداکارہ نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے انجلیناجولی شو میں انٹرویو بھی دیا ہے جو جلد نشر ہوگا۔
مہوش حیات نے ایک ویب شو میں انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ بولی وُڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔