بڑی خبر:ایپل کمپنی کے ریٹیل اسٹورز بند

نیویارک: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چین کے علاوہ دنیا بھر میں اپنے تمام اسٹورز  دو ہفتوں تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے دنیا بھر میں موجود ریٹیل اسٹورز بند کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کو خط لکھا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر چین کے علاوہ دنیا بھر میں قائم اسٹورز کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ ملازمین اور صارفین کو کمپنی کی وجہ سے کسی بھی خطرے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹم کک نے لکھا کہ ’دنیا بھر میں کام کرنے والے ملازمین کو اچھا ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے، کرونا وائرس کے خوف یا افراتفری میں ملازمین الجھن اور پریشانی کا شکار رہیں گے‘۔

ایپل کمپنی نے دنیا بھر میں اپنے اسٹورز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین کو پیش کش کی کہ اگر وہ خواہش مند ہوں تو گھر سے بیٹھ کر بھی کام کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایپل نے کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد چین میں اپنے تمام اسٹورز بند کرنے کا اعلان کردیا تھا البتہ صارفین کو پیش کش کی گئی تھی کہ وہ ویب سائٹ کے ذریعے اشیاء کی خریداری کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں فیس بک، ٹویٹر نے بھی دنیا بھر میں اپنے دفاتر کو بند کر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

#Apple#China#iphone#Latestnews#Lockdown#Science#TechnologyCorona