اسلام آباد سے پہلا کرونا کیس، متاثرین کی تعداد 29 ہوگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا، جس کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ پمز اسپتال کے حکام کے مطابق امریکا سے آئی خاتون میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، خاتون کی حالت تشویش ناک، اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی عمر 30 سال ہے اور وہ امریکا سے چند روز پہلے ہی پاکستان واپس آئی ہیں، خاتون کو نجی اسپتال سے پمز لایا گیا۔ پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کرونا کا یہ پہلا کیس ہے جب کہ پمز میں کرونا کے پانچ مریض داخل ہیں۔
یاد کہ پاکستان میں کرونا سے متاثرہ 29 کیسز سامنے آچکے ہیں، زیادہ تر مرِیضوں کا تعلق سندھ سے ہے۔