اب ٹویٹ کریں نہیں، ٹویٹ کہہ دیں!

معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا، اب آپ اظہار خیال کے لیے صرف تحریر تک محدود نہیں۔
جی ہاں، اب ٹویٹ لکھنا شرط نہیں، کمپنی نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، اب اب ٹویٹ ریکارڈ کرسکتے ہیں۔
اس فیچر سے صارفین کے لیے نہ صرف آسانی پیدا ہوگئی ہے، بلکہ اس نے سائٹ کو ایک نئی جہت عطا کر دی ہے۔
صارفین اب آڈیو ٹوئٹ پوسٹ کرسکتے ہیں۔ اس فیچر سے 2 منٹ 20 سیکنڈ کی آڈیو ٹوئٹ کی جاسکتی ہے۔ اس سے زیادہ لمبی ٹویٹ تھریڈڈ ٹوئٹس کی شکل اختیار کر لے گی۔
آڈیو ٹوئٹ میں اسٹارٹ اور پوز کا آپشن بھی ہوگا جسے صارفین کے فالوورز استعمال کرسکتے ہیں۔فی الحال یہ سروس صرف آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے ہے، اسے دیگر فونز میں جلد متعارف کرایا جائے گا۔

@PakistanTweetTwitterVOSٹوئٹرٹویٹ