مانسہرہ: اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ ہم دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سینیٹر اعظم خان سواتی کا مانسہرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاحت ناصرف ملکی بلکہ مقامی معتات کی ریڑھ کی ہڈی ہے، چند روز میں سیاحت کو کھول دیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے سے ہی موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ عوام ایس او پیز پرعمل درآمد نہیں کررہے، سخت لاک ڈاؤن کے فیصلے کرنے پڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر 10 فیصد بھی عوام عمل نہیں کررہے، جس کی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی کے عوام نے ایس او پیز پرعمل درآمد نہیں کیا۔