ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے، شعیب اختر

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے فرانسیسی صدر کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے لکھا کہ اگر آپ کو نفرت کی آزادی ہے تو ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔سابق فاسٹ بالر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی اس حوالے سے لکھا کہ اسلام امن ہے، تمام مسلمان ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے انہوں نے فیس بک پر بھی یہ پیغام شیئر کیا ہے۔انسٹاگرام پر شعیب اختر کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا،تاہم شعیب اختر نے اپنے تینوں اکائونٹس پر پیغام کے ساتھ ’فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔