گیس لوڈشیڈنگ،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی وجوہات جاننے اور اس کے تدارک کیلئے وفاقی وزرا اور متعلقہ افسران کو طلب کرلیا۔اس کے علاوہ گیس کی قلت پر قابو پانے کے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا اور توانائی شعبے میں کی جانے والی اصلاحات پر بھی اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی۔رائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم توانائی کے امور پر غور خوص کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم کو گیس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق صنعتوں کو بجلی اور گیس کی فراہمی پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا اس موقع پر بجلی کی طلب، رسد سے متعلق بھی اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی، مشیران اور سیکرٹریز شریک ہوں گے۔