گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بارشوں کے حوالے سے خط لکھا ہے اور پیشکش کی ہے کہ آنے والی بارشوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کیا جائے۔ گورنر سندھ نے اپنے خط میں لکھا کہ گذشتہ برس کی بارشیں ہمارے لئے سبق ہیں کراچی میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہونے والی ہے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی تاکہ بارشوں کے دوران مل کر حالات سے نمٹا جا سکے۔