گلوکار سلمان احمد کے 50 اہل خاندان کورونا میں مبتلا، 46 صحت یاب!

کراچی: معروف گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ اُن کے ساتھ اُن کے خاندان کے 50 افراد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، تاہم اب وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان 50 لوگوں میں سے 46 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، کیونکہ ان سب نے بروقت علاج کرایا، معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھا اور احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔