کراچی: کے الیکٹرک نے حکومت کی ہدایات کے باوجود اس بار 3 ماہ کے بل ایک ساتھ صارفین کو بھیج دیے، اس پر ستم کہ شہر میں لوڈشیڈنگ کا اعلان بھی کردیا گیا۔
شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے شہریوں کو پریشان کرنے کی اپنی روش برقرار رکھی، کورونا لاک ڈاؤن کے باعث دی جانے والی واضح حکومتی ہدایات کے برعکس کراچی کے شہریوں کو اس بار تین ماہ کا بل ایک ساتھ بھیج دیا، حالانکہ حکومت نے بجلی کے بلوں کی وصولی میں عوام کو سہولت دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے پہلے تو اضافی بل جاری کیے اور ستم بالائے ستم اب شہر میں لوڈشیڈنگ کا بھی اعلان کردیا ہے۔
اس سلسلے میں کے الیکٹرک انتظامیہ نے اپنے تمام صارفین کو لوڈشیڈنگ کے ایس ایم ایس بھیجنا شروع کردیے ہیں۔