پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا،تفصِلات کے مطابق سکردو انتخابی مہم کے دوران کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بخار اور نزلے کی شکایت ہوئی، کیپٹن (ر) صفدر اعوان کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکے دیگر ٹیسٹ اور علاج جاری ہے۔اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔قمر الزمان کائرہ انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں انتخابی چلا رہے تھے۔