ٹورنٹو: کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق ہوگیا۔
بین الاقوامی رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں رہائش پذیر اعجاز احمد چوہدری ذہنی مریض تھا اور ادویہ نہ لینے پر اہل خانہ نے پولیس کی مدد طلب کی تھی۔
پولیس اہلکار اعجاز چوہدری کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو اس کے ہاتھ میں چھری تھی جسے دیکھ کر اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کردی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کارروائی پر پاکستانی کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا جب کہ پولیس نے اپنے اہلکاروں کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔