عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 26 اموات اور ایک ہزار 48 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔دنیا بھر کی پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی مہلک وبا کی دوسری لہر اپنا قہر ڈھا رہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کوویڈ 19 سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 26 کرونا مریضوں کا انتقال ہوگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 333 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 77 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 25 ہزار 997 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہزار 747 ہے۔تفصِلات کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 747 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 32 ہزار انیس ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار اڑتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔