اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 933 ہوگئی۔
24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6397 کورونا کیسز سامنے آئے جب کہ 107 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 8 لاکھ 9 ہزار 169 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 6397 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 933 ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 40247 ہے۔
پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 47382 کیسز رپورٹ ہوچکے۔ سندھ میں 46 ہزار 828، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 787، بلوچستان میں 7 ہزار 673، اسلام آباد میں 6699، آزاد کشمیر میں 534 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے مزید 107 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کُل اموات 2 ہزار 463 ہوگئیں۔