کورونا: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس، مزید فیصلے متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مزید فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں جبکہ مشیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی اور عسکری و سول اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق معاون خصوصی ظفر مرزا نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی اس وبا سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔ حکومتی ریلیف پیکیج اور ملکی معیشت پر بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ جزوی لاک ڈاون کے بعد ملک میں معاشی استحکام کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔