کورونا وائرس کے بعد پھیلنے والا ہنٹا وائرس کیا ہے؟ تحقیق

امریکی طبی ادارے کےمطابق “ہنٹا وائرس” چوہوں کی نسل سےتعلق رکھنے والےجانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے بعض اوقات یہ پالتو جانوروں سے بھی منتقل ہوسکتاہے۔ دوسری جانب سانس لینے کے باعث بھی یہ وائرس انسان کے جسم میں اس طرح منتقل ہوسکتا ہے کہ اگر ماحول میں چوہوں کا فضلہ یا اس سے متعلق کوئی قطرہ ہوا میں موجود ہے تو انسان اس ماحول میں سانس لے گا اور یہ با آسانی انسان کی سانس کی نالی میں منتقل ہوجائے گا۔عموماً یہ چوہے اور چوہے کی نسل سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے پیشاب، تھوک یا فضلے میں پایا جاتا ہے، یہ انسانوں میں اسی صورت منتقل ہوسکتا ہے کہ جب کوئی چوہوں کے مذکورہ مواد کو ہاتھ لگاتے ہیں اوراسی ہاتھ سے اپنی آنکھ یا ناک کو چھوتے ہیں جس کے باعث یہ وائرس انسان کے جسم میں منتقل ہوکر اسے نقصان پہنچاتا ہے۔ امریکی طبی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) سی ڈی سی کے مطابق اس وائرس سے متاثر کیسز شازو نادر ہی سامنے آتے ہیں ، اس وائرس کی وبائی صورت اختیار کرنے کے کوئی امکانات نہیں۔