کورونا وائرس: عالمی اداروں کی پاکستان کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 53 کروڑ ڈالر دینے کی پیشکش کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا مالی تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ عالمی بینک پاکستان کو 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 5 کروڑ ڈالر فوری جاری ہونے کا امکان ہے۔
کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان معاہدے جلد متوقع ہیں۔ یہ فنڈز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے استعمال میں لائے جائیں گے۔

پاکستانکورونا وائرس