کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے طبی ماہرین نے وٹامن سی استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔ طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ کورونا سے بچنا چاہتے ہیں تو وٹامن سی کا استعمال کریں، وٹامن سی سپلیمنٹس سے حاصل کرنے کے بجائے غذا کے طور پر حاصل کرنا زیادہ بہتر ہے۔طبی ماہرین کے مطابق وٹامن سی کو سبزیوں اور پھلوں کے ذریعے جسم میں پہنچانا بہت فائدہ مند ہے۔ماہرین صحت کہتے ہیں کہ وٹامن سی اہم غذائئی جز ہے جو مدافعی نظام کو درست طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے، وٹامن سی ایک طاقت اور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آپ کے جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو مضوط بنا سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن سی سوائن فلو سمیت نظام تنفس کی دیگر بیماریوں میں پھیپھڑوں پر ہونے والے ورم میں کمی لانے میں مددگار ہوتا ہے۔