نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 41 افراد کا انتقال ہوگیا ، جس سے مجموعی اموات 10ہزار717 ہوگئیں جبکہ 2ہزار 3 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 7 اور تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 701 ہوگئی ہے۔این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹےمیں 2ہزار408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 فیصد ہے۔اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 885 ، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 16، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 648، بلوچستان میں 18 ہزار 429 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 340 اور آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501 کیسز سامنے آئے۔