اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 498 ہوگئی، سندھ میں 267، پنجاب میں 96، بلوچستان میں 92، خیبر پختونخوا میں 23، گلگت بلتستان میں 12، اسلام آباد میں 7 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا۔
سندھ میں اس عالمی وبا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 267 ہوگئی۔ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج کورونا وائرس کا 77 سالہ مریض گزشتہ روز جاں بحق ہوگیا تھا۔ پنجاب کے 96 مریضوں میں 71 زائرین، 15 لاہور، 2 ملتان، 3 مظفر گڑھ، 3 گجرات، 1 جہلم اور ایک راولپنڈی کا شہری ہے جب کہ لاہور کے میو ہسپتال میں 10 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں سامنے آنے والا پہلا مریض چند روز قبل دبئی سے لوٹا تھا۔
بلوچستان ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 92 ہوگئی ہے۔