عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 69 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 18 لاکھ 78 ہزار 629 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا بھر میں 2 کروڑ 34 لاکھ سات ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 65 ہزار 664 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 15 لاکھ 79 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 151 اور ایک کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 777 اور 78 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔