کورونا وائرس، دنیا میں 12 کروڑ82 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ34لاکھ 39 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔جبکہ 28 لاکھ 3 ہزار 991افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب عالمی اداراے صحت کے مطابق دنیا بھر میں فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ82 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔اس وقت سب سے زیادہ کیسسز امریکہ مں رپورٹ ہورہے ہیں۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 206 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ10 لاکھ 33 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 77 ہزار زائد ہو گئی ہے ۔