امریکہ : ماہرین کورونا سے بچنے کے لیے گھروں کو جراثیم کش محلول اور بلیچ سے دھونے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن امریکی عوام کی جانب سے ان جراثیم کش محلول اور بلیچ کا بے حد غلط استعمال کیا رہا اور اس حوالے سے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے ایک سروے بھی کیا ہے۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے امریکی عوام کی جانب سے بلیچ اور جراثیم کش کے غلط استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سروے کے مطابق 39 فیصد افراد نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جراثیم کش ادویات اور بلیچ کا اپنے جسم پر اسپرے کیا۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 19 فیصد لوگ بلیچ کے محلول سے سبزیاں اور پھل دھو کر استعمال کر رہے ہیں۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جراثیم کش اور بلیچ کا غلط استعمال نہ کریں اور اسے بچوں کی پہنچ سے بھی دور رکھیں۔