کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی محمد شا ہ قبرستان، سرجانی ٹاؤن قبرستان ،کورنگی نمبر چھ قبرستان ، اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاءقبرستان اور
مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی اجازت ہو گی،
پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی ہر طرف اپنا خوف پھیلایا ہوا ہے۔ کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ پاکستان میں بھی جاری ہے جس کے بعد ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1670 ہو گئی ہے جبکہ 20 لوگ اس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کورونا سے انتقال کرجانے والوں کو مخصوص قبرستانوں میں دفن کیا جائے گا۔
مییئر کراچی کی جانب سے قبرستانوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی محمد شا ہ قبرستان، سرجانی ٹاؤن قبرستان ،کورنگی نمبر چھ قبرستان ، اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاءقبرستان اور مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی اجازت ہو گی۔
نماز جنازہ کے بارے میں احکامات جاری کئے گئے ہیں جس میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ میں گھر کے دو افراد کو شامل ہونے کی اجازت ہو گی جبکہ قریبی عزیزوں کو بھی شامل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
،