کورونا زدگان 37 ہزارسے متجاوز، 803 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 37 ہزار 209 ہوگئی جب کہ 803 افراد جاں بحق ہوچکے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 13 ہزار 700 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مجموعی طور پر 3 لاکھ 44 ہزار 450 ٹیسٹ کیے جاچکے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1430 نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 37 ہزار 209 ہوگئی۔ ان میں سے 10 ہزار 155 افراد صحت یاب ہوچکے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 260 ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 13 ہزار 914، سندھ میں 14 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 423، بلوچستان میں 2 ہزار 310، اسلام آباد میں 866، گلگت بلتستان میں 501 جب کہ آزاد جموں کشمیر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 105 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 33 اموات ہوئیں، جس کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 803 ہوگئی جب کہ 300 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔