کورونا بحران: ہلاکتیں 167، مریضوں کی تعداد 8219 ہوگئی

پاکستان میں کورونا کا قہر جاری ہے، آج کے روز مزید 22 افراد اس موذی مرض کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے، ہلاکتیں 167، جب کہ متاثر کی تعداد 8219 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے، مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب میں ہوئی ہیں، خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد اس کا شکار بنے سندھ میں 8 افراد اس موذی وائرس کا شکار بنے۔ سندھ میں جاں بحق افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل حکومت نے کورونا وائرس کے بعد ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا تھا۔
البتہ تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ اور دیگر انڈسٹریز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کورونا بحران