لاہور: کورونا وبا کا شکار سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی جوئیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن توفیق عمر مکمل صحت یاب ہوگئے۔
توفیق عمر کا کہنا ہے کہ اللہ نے خاص کرم نوازی کی ہے، اب مکمل طور پر صحت یاب ہوچکا ہوں، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سب لوگ اپنا خیال رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
ٹیسٹ اوپنر نے واضح کیا کہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں پریشان نہ ہوں، اپنی قوت مدافعت بڑھانے پر توجہ دیں، میری طرح خود کو گھر پر آئسولیٹ کرکے ایک کمرے تک محدود کرلیں، بچوں اور گھر میں موجود معمر افراد سے دُور رہیں۔