کرن خان اور سارہ محبوب کو پی سی بی کا خراج تحسین پیش

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوئمر کرن خان اور ٹینس اسٹار سارہ محبوب کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سوئمر کرن خان اور ٹینس اسٹار سارہ محبوب کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا،8 مارچ کو کرن خان اور سارہ محبوب کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے مزید بتایا کہ قومی ویمنز ٹیم اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھے گی، خواتین کھلاڑی لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں آئے گی۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ 8 مارچ بروز اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔