کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے سرگرم پولیس افسر گرفتار

بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرنے والے کراچی پولیس کے ایک اور افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق را نیٹ ورک کے خلاف ایکشن جاری ہے، ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ نے کراچی میں اہم کارروائی کی، جس میں اسپیشل برانچ پولیس کا اے ایس آئی گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق اے ایس آئی مصور نقوی را سلیپر سیل کا اہم رکن ہے، ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا، وہ 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی، ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جا چکا ہے، ملزم ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔
کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، مجموعی طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے الزام میں 6 مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسیپولیس افسرکراچی