کراچی میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ سے مسثتنیٰ علاقوں میں بھی 3 سے 6 گھنٹے تک بجلی جا رہی ہے۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سائٹ اور کورنگی کے پاور پلانٹس صرف گیس پر ہی چلائے جا سکتے ہیں، اتوار کو بہتر گیس پریشر فراہم کیاگیا جس کی وجہ سے بجلی کی صورتحال بہتر رہی۔ کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ گیس پریشر میں کمی سے مشکلات ہوئیں، مناسب پریشرپر ایندھن فراہم کرنا سوئی سدرن گیس کمپنی کی ذمہ داری ہے۔