ڈرامہ کاسۂ دل میں علی انصاری اور حنا الطاف کی جوڑی!

کراچی: ٹیلی وژن انڈسٹری کے سپر اسٹار علی انصاری اور حنا الطاف نجی ٹی وی پر پیش کیے جانے والے نئے ڈرامے کاسۂ دل میں جلوے بکھیریں گے۔

دونوں اسٹارز ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔ نئی نسل کے پسندیدہ اداکار علی انصاری نے پانچ برس کے قلیل عرصے میں ٹیلی وژن اسکرین پر جو کردار کیا، اسے یادگار بنادیا۔ ان کے کامیاب ڈراموں میں خانی۔ڈر خدا سے، محبت نہ کریو، کم ظرف، بابا جانی، سیرت اور دیگر شامل ہیں۔انہیں تمام ہی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ بہت پسند کیا گیا اور اب وہ حنا الطاف کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اداکار علی انصاری نے بتایا کہ میرا نیا ڈرامہ رومانس اور روٹھنے منانے کی کیفیات کے ساتھ مزاح سے بھرپور ہوگا، امید ہے جس طرح ناظرین نے مجھے اور کام کو پسند کیا ہے، اس ڈرامے کو بھی پسندیدگی کی سند سے نوازیں گے.