محکمہ کالیجز سندھ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ کالیجز کے پرنسپلز کی تقرری ریجنل ڈائریکٹرز کی سفارش کے بجائے میرٹ پر سرچ کمیٹی کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔ سرچ کمیٹی کا اجلاس وزیر تعلیم سعید غنی کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری کالیجز خالد حیدر شاہ ڈائریکٹر جنرل کالیجز غلام مصطفی چارن اور دیگر نے شرکت کی۔ سرچ کمیٹی نے ریجنل ڈائریکٹر سکھر اور لاڑکانہ کے لئے 9 امیدواروں کے انٹرویوز کیئے جن میں پروفیسر شفیق رند پروفیسر غلام سرور لغاری پروفیسرغلام سرور عباسی پروفیسر مطیع اللہ پروفیسر عاشق کلہوڑو۔ پروفیسر حفیظ الرحمان۔ پروفیسر حبیب الرحمان منگی۔ پروفیسر عقیل الرحمان۔ اور پروفیسر مظہر تالپور شامل تھے۔ سرچ کمیٹی نے پروفیسر صاحبان کے تجربے اور تدریسی تجربے کے بنیاد پر سکھر اور لاڑکانہ ریجن کے ریجنل ڈائریکٹرز کی سفارش کی۔ اس بنیاد پر سندھ حکومت نے استاد بخاری کالج دادو کے پرنسپل غلام سرور عباسی کو ریجنل ڈائریکٹر سکھر اور گورنمنٹ کالج جوہی کے پرنسپل غلام سرور لغاری کو ریجنل ڈائریکٹر لاڑکانہ مقرر کیا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ریجنل ڈائریکٹرز کو سرچ کمیٹی کے ذریعے مقرر کیا گیا ہے